بھارتی عوام کو سچ کیوں بتایا؟ مودی حکومت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی

0

نئی دہلی : بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی ہے،مودی سرکار نے ان چینلز پر اشتعال انگیز مواد اور جھوٹا بیانیہ پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پابندی کی زدمیں آنے والے پلیٹ فارمزمیں سماء ٹی وی،ڈان نیوز،اے آر وائی نیوز،جیو نیوز،بول نیوز اور دیگر شامل ہیں،پابندی سے بھارت بھرمیں تقریباً 63 ملین صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

نشانہ بننےوالوں میں معروف سابق کرکٹر شعیب اختر بھی شامل ہیں،جن کے ذاتی چینل کے 3.5 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

بھارتی حکام کا دعویٰ ہےکہ یہ چینلز "اشتعال انگیز،فرقہ وارانہ طور پرحساس”مواد پھیلا رہےتھے،جس کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا تھا۔

بھارتی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ یوٹیوب پلیٹ فارم بھارت،اور اسکی فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف "جھوٹے بیانیے” کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

مودی سرکار کا مقصد بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دینا ہے۔

بھارت کی جانب سے پابندی مقبوضہ جموں کشمیر میں پہلگام  کے واقعے بعد سامنے آئی ہے، جس میں 25 سے زائد سیاح مارے گئے تھے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.