وزیراعظم شہبازشریف نے فیول سبسڈی کی عوام تک رسائی کو آسان بنانے اور شفافیت کو یقینی بنانے پر وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کو تمغہ دینے کا اعلان کر دیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے فیول سبسڈی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیول سبسڈی ایک اہم اقدام ہے،اس میں رسک بھی بہت تھا،سب کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں،سب کی سپورٹ کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان میں لاکھوں موٹر سائیکل ہیں،وفاق اور صوبوں کی کاوشوں سے یہ تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی، ایک کروڑ افراد نے 2 ہزار روپے ہر ماہ کے حساب سے ریلیف لیا، صوبوں نے وفاق کے ساتھ مل کر فیول سبسڈی کو کامیاب بنایا۔
وزیراعظم نے وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کو شاندار کارکردگی پر تمغہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ باقی افراد کو شیلڈز دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ابتک ایک کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے رجسٹریشن کرائی، مجموعی طور پر 2 کروڑ 17 لاکھ ٹوکن جاری کیے گئے، ایک کروڑ 94 لاکھ ٹوکن پر شہریوں نے رعایتی پیٹرول حاصل کیا۔
