امریکی کسانوں نے صدر ٹرمپ کی تجارتی جنگ پر دہائیاں دینا شروع کر دیں۔۔
چین نے امریکی زرعی مصنوعات خریدنا بند کر دیں
امریکہ کی ایگریکلچر ٹرانسپورٹیشن کوآلیشن (اے جی ٹی ایس) نے رپورٹ جاری کر دی۔۔ امریکی زرعی شعبہ شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا۔۔
زرعی شعبے میں ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔۔
چین نے امریکہ سے 12000 ٹن گوشت کی درآمد روک دی۔۔ چین نے امریکہ سے ووڈ پلپ اور پیپربورڈ کی امپورٹ بند کر دی۔۔
رپورٹ کے مطابق 6400 میٹرک ٹن ووڈ پلپ اور پیپربورڈ کی شپمنٹ منسوخ کر دی گئی۔۔ مال سے بھری 15 گاڑیاں بندرگاہ پر کھڑی ہیں۔۔
چین نے امریکہ سے 9000 ٹن پانی کی امپورٹ کنسائنمنٹ بھی روک دی۔۔چین نے امریکہ سے زرعی بیجوں سے لدے بحری جہاز واپس بھیج دیئے۔۔