بدلہ اور فیوچرز مارکیٹ کی سیٹلمنٹ ۔۔۔۔ Weak Holders نے اپنی پوزیشنز کلیئر کرنے کیلئے آخری وقت میں فروخت کا دباؤ بڑھا دیا۔۔۔ 1405 پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 64 پوائنٹس پر بند ۔۔۔۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار تیزی سے شروع ہوا۔۔۔ ایک موقع پر انڈیکس میں 1190 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ فروخت کے دباؤ کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1600 پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی۔۔
مندی کے باعث مارکیٹ میں 205 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 891 ارب روپے پر آ گئی ۔۔۔ 42 کروڑ 39 لاکھ حصص کے سودے 26 ارب 45 کروڑ روپے میں طے پائے ۔۔۔