بھارت سفارتکاروں کو پہلگام واقعے پر پاکستان مخالف ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز

0

امریکہ کے مؤقر جریدے نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد غیر ملکی سفارتکاروں کو دی گئی بریفنگ میں بھارت پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے اب تک ٹھوس شواہد کی عدم فراہمی سے دو میں سے ایک امکان کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے کےلیے مزیدوقت درکار ہے۔

سفارتی ذرائع کے حوالے سے نیویارک ٹائمز نے کہا ہے ان بریفنگز سے آگاہ 4 سفارتکاروں نے بتایا کہ نئی دہلی بظاہر اپنے ہمسایہ اور روایتی دشمن کےخلاف فوجی کارروائی کےلیے کیس بنارہا ہے۔

امریکی اخبار کے مطا بق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی ۔ 

اخبار کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے پہلگام واقعے کے ذمےداروں کے چہرہ شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کےبارےمیں مختصرحوالے دیے۔ 

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.