Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

نئےمالی سال میں لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے،10فیصد ٹیکس کی وصولی شروع

جولائی 1, 2025

نئےمالی سال کےپہلےدن آئی ایم ایف کی پہلی شرط منظور، یوٹیلیٹی اسٹورز بند

جولائی 1, 2025

ڈالر کی قیمت میں کمی پر عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر پاکستان میں 6600 روپے مہنگا

جولائی 1, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • نئےمالی سال میں لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے،10فیصد ٹیکس کی وصولی شروع
  • نئےمالی سال کےپہلےدن آئی ایم ایف کی پہلی شرط منظور، یوٹیلیٹی اسٹورز بند
  • ڈالر کی قیمت میں کمی پر عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر پاکستان میں 6600 روپے مہنگا
  • یورپ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، جھلسا دینے والی گرمی سے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفارتخانے آمد:اسرائیلی حملوں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
  • عوام کی سستی بجلی کی موجیں ختم:پرانے ریٹ بحال
  • صدر ٹرمپ بِگ بیوٹی فُل بل سینیٹ سے پاس کرانے میں کامیاب
  • ترکیہ میں دلہن کو 2کلو سونے اور دلہا کو 65لاکھ لیرا کی سلامی
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»معصوم شہریوں کے آخری خون کے قطرے تک کا حساب لیا جائے گا:پاک فوج
پاکستان

معصوم شہریوں کے آخری خون کے قطرے تک کا حساب لیا جائے گا:پاک فوج

EditorBy Editorمئی 7, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان کی فوج نے بھارتی حملے میں معصوم شہریوں کے خون کے آخری قطرے تک حساب لینے کا عہد کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا  6 اور 7 مئی کی شب بھارت نے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا یہ دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے، یہ معصوم بچے جنہوں نے ابھی زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ ہیں وہ دہشت جن کو بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب نشانہ بنایا، اس کی آپ بھارت سے توقع کرسکتے ہیں، یہ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کے شواہد بھی دنیا کے سامنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ریاست پاکستان نے دہشت گردوں پر زمین تنگ کرنی شروع کی تو وہ خود اپنی فوج کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائی پر اتر آیا، جو معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ بین الملکی دہشت گردی اور قتل کی وارداتوں میں بھارت کس طرح ملوث ہے اور یہ بات دنیا کے سامنے شواہد کے ساتھ ثابت ہوچکی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج نے پاکستان میں مختلف مقامات پر مساجد کو نشانہ بنایا اور قرآن پاک شہید کیے گئے، وہ کون سا مذہب ہے جو دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں اور ان کی مقدس کتابوں کو شہید اور بے حرمتی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں فوجی اہداف کو چُنا نہ کہ بھارت کی طرح بچوں کو نشانہ بنایا اور یہ وہ فوجی اہداف تھے جن کا مقصد پاکستان کی خودمختاری اور اس کے شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی ایئرفورس کے طیاروں نے تین رافیل، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 تباہ کردیے اور ان طیاروں کو نشانہ بنایا گیا کہ جو ہتھیار ( میزائل ) گرا کر بھاگ رہے تھے انہیں نشانہ بنایا گیا، ہمیں اپنی ایئرفورس پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا ہماری فوج بہت موثر طریقے سے جواب دے رہی ہیں، اور دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ بھی کیا جا چکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب تک کوئی پاکستانی سپاہی شہید نہیں ہوا اور نہ ہی ایئرفورس کے کسی طیارے کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے کا وقت بھی اہم ہے، یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پاکستان عالمی میڈیا کو ان جگہوں پر لے جارہا تھا جن کے بارے میں بھارت نے الزامات لگائے تھے کہ یہاں ٹریننگ کیمپ ہیں اور یہاں سے دہشت گردی ہورہی ہے، اس سے پہلے کہ بھارتی الزامات غلط ثابت ہوتے اس نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب حملہ کردیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے اعلامیے میں یہ بتایا گیا ہے کہ آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ قوم کو، افواج پاکستان پر اور افواج پاکستان کو اپنی بہادر قوم پر فخر ہے اور دونوں بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہماری امن کی شدید خواہش کو کبھی بھی کمزوری نہ سمجھا جائے، کیونکہ اپنے عوام کے تحفظ پر، اپنی زمین کے تحفظ پر افواج پاکستان کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتاہوں کہ کس طرح اس بھارتی جارحیت پر وہ یکجا ہو کر نکلی اور یک زبان ہو کر بولی اور کس طرح افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اس کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب اپنے اردگرد، اپنے گلی محلوں میں، اپنے شہروں میں، اپنے گاؤں اس یگانگت کو، اس عزم اور اس غصے کو یقیناً محسوس کررہے ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام کو پاکستان کی افواج یہ باور کروانا چاہتی ہے کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔

بعد ازاں، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

نئےمالی سال میں لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے،10فیصد ٹیکس کی وصولی شروع

جولائی 1, 2025

نئےمالی سال کےپہلےدن آئی ایم ایف کی پہلی شرط منظور، یوٹیلیٹی اسٹورز بند

جولائی 1, 2025

ڈالر کی قیمت میں کمی پر عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر پاکستان میں 6600 روپے مہنگا

جولائی 1, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

نئےمالی سال میں لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے،10فیصد ٹیکس کی وصولی شروع

جولائی 1, 20251

نئےمالی سال کےپہلےدن آئی ایم ایف کی پہلی شرط منظور، یوٹیلیٹی اسٹورز بند

جولائی 1, 20251

ڈالر کی قیمت میں کمی پر عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر پاکستان میں 6600 روپے مہنگا

جولائی 1, 20251

یورپ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، جھلسا دینے والی گرمی سے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

جولائی 1, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025738

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024505

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025451

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025223
Don't Miss
پاکستان

نئےمالی سال میں لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے،10فیصد ٹیکس کی وصولی شروع

By Editorجولائی 1, 20251

نئے مالی سال میں حکومت نے ہزاروں اشیا کی درآمد پر ٹیکس کی شرح بڑھا…

نئےمالی سال کےپہلےدن آئی ایم ایف کی پہلی شرط منظور، یوٹیلیٹی اسٹورز بند

جولائی 1, 2025

ڈالر کی قیمت میں کمی پر عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر پاکستان میں 6600 روپے مہنگا

جولائی 1, 2025

یورپ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، جھلسا دینے والی گرمی سے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

جولائی 1, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

نئےمالی سال میں لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے،10فیصد ٹیکس کی وصولی شروع

جولائی 1, 2025

نئےمالی سال کےپہلےدن آئی ایم ایف کی پہلی شرط منظور، یوٹیلیٹی اسٹورز بند

جولائی 1, 2025

ڈالر کی قیمت میں کمی پر عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر پاکستان میں 6600 روپے مہنگا

جولائی 1, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024505

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025451

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.