پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارت کے ڈرون حملوں سے اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔
100 انڈیکس میں 6500 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جو کسی ایک دن میں سب سے بڑی مندی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران 8400 سے زائد پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 65 کروڑ 35 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔۔ تجارتی سودے 35 ارب 43 کروڑ روپے میں طے پائے۔