وزارت خارجہ کی پاک بھارت امور پر سفارتکاروں کو بریفنگ

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں متعین سفارتی مشنز کو حالیہ پاک بھارت امور پر بریفنگ دی

سیکرٹری خارجہ نے سفارت کاروں کو 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی پر عمل درامد سے آگاہ کیا۔

آمنہ بلوچ نے سفارتکاروں کو بتایا کہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان اور بھارت نے رینجرز اور بی ایس ایف اہلکار کا تبادلہ بھی کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے جنگ بندی میں تعمیری کردار ادا کرنے پر دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بھارت کی جانب سے نیو نارمل کی تکرار پر سیکرٹری خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا دو طرفہ تعلقات میں نارمل صرف ایک دوسرے کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا احترام ہے۔۔۔ پاکستان پر امن بقائے باہمی، بات چیت اور سفارت کاری کو تنازعات پر ترجیح دیتا ہے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے