امریکہ کی دفاعی تجزیہ کار اور پروفیسر کرسٹائن فیئر کا بھارت کے معروف صحافی کرن تھاپر کو انٹریو۔۔
کرن تھاپر نے سوال کیا کہ بھارتی فضائیہ کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز جن کا نام بھارتی ہے نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے کئی لڑاکا طیارے مار گرائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تباہ ہونے والے پاکستانی طیاروں کی تعداد کو جانتے ہیں لیکن تفصیلات نہیں بتائیں گے۔ ان کے دعوے پر آپ کیا کہتی ہیں۔
امریکی دفاعی تجزیہ کار اور پروفیسر کرسٹائن فیئر نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے۔ اسی طرح کے دعوے 2019 میں کئے گئے تھے کہ بھارت نے پاکستان کے ایف 16 طیارے مار گرائے لیکن وہ بھی جھوٹ تھا