یوم تشکر کے موقع پر شہدا کے لواحقین کے حوصلے بلند

0

راولپنڈی : معرکہ بنیان مرصوص/ آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر یومِ تشکر پر شہداء کے اہلِ خانہ کے تاثرات سامنے آئے ہیں۔

پاکستانی قوم اور شہداء کے اہلِ خانہ آپریشن "بنیان مرصوص” کی عظیم فتح پریومِ تشکر منا رہی ہے۔

اس موقعے پر شہداء کے اہلِ خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کے اندھیرے میں معصوم سویلینز پر حملہ کیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ عوام اور پاک فوج اس مشکل گھڑی میں متحد ہو کر ساتھ کھڑے رہے ۔پاک فوج نے فجر کے وقت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر کےبھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ جدید حکمت عملی، بہادر قیادت اور جذبہ شہادت سے لبریز قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔رات کی تاریکی میں بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس کا پاک فوج نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کردیا ہےکہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ ہماری پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،پاک فوج کی شاندار کامیابی پر آج ہم یوم تشکر اور معرکہ حق منا رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.