معرکہ حق میں افواج پاکستان کی فتح تاریخ کا روشن باب ہے: والد کیپٹن روح اللہ شہید

0

آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر کیپٹن روح اللہ شہید کے والد کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق، پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔افواجِ پاکستان نے اپنے عزم، حوصلے اور قربانی سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے”۔

انہوں نے کہا کہ آج جب پوری قوم یومِ تشکر منا رہی ہے۔ پاکستان کا ہر فرد اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہے کہ اس نے ہمیں کامیابی عطا فرمائی اور ہمیں مضبوط اور بے خوف فوج عطا کی۔ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطن کے دفاع کے لیے مثالی قربانیوں سے پوری قوم کا سر اقوام عالم میں فخر سے بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے یہ سمجھا کہ ہماری فوج مغربی سرحد پر فتنے باز خوارج سے نبرد آزما ہے، تو شاید وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر لے گا۔ مگر وہ یہ بھول گیا کہ اسے مقابلہ ایک نڈر، باحوصلہ اور غیرتمند قوم اور افواج سے ہے ۔بیٹے کو وطن پر قربان کرنا کوئی دکھ کا سودا نہیں ، بلکہ میرے لیے فخر کا مقام ہے۔

والد کپٹین روح اللہ شہید نے مزید کہا کہ اس مٹی کا ہر فرد سپاہی ہے، شہادت کا متلاشی ہے۔ یہی جذبہ ہے جو دشمن کے عزائم کو بار بار شکست دیتا ہے۔اگر وطن عزیز پر کبھی بھی کوئی آنچ آئی، تو میں اپنی پوری فیملی سمیت ہر قربانی کے لیے تیار ہوں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.