اسلام آباد : حکومت کا کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو آئندہ 4 سے 5 سال میں مکمل طور پرختم کرنے کی ہدایت کردی۔
حکومت نے کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا، فی الحال بعض اشیاء پر یہ شرح 100 فیصد سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
حکام کے مطابق فیصلوں سے کسٹمز ڈیوٹی کی سلیبز 4 تک محدود ، درآمدات سے متعلق قانونی پیچیدگیوں میں نمایاں کمی آئے گی۔