اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبرپختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔
اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبرپختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کرکے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صوبہ بچاؤ تحریک آج صوبے کے ہر شہری کی آواز بن چکی ہے، ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ آج خیبرپختونخوا کے عوام نے دیکھ لیا۔
Trending
- الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے والے اراکین کی فہرست قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھیج دی
- جولائی میں 4ہزار سے زائد کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم
- قومی اسمبلی اجلاس سے 40 روز غیر حاضر پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ
- ملک کے تمام ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم
- برطانوی ہائی کمشنر پی آئی اے کی مداح،کراچی سے اسلام آباد کاک پٹ میں سفر کیا
- کراچی:سات ماہ میں 536شہری تیز رفتار گاڑیوں کے نیچے کچلے گئے
- مودی کےدہشت گردانہ حملوں کا فوجی کارروائی سے جواب دیا جائے گا:ڈی جی آئی ایس پی آر
- اغوا اور خواتین پر جنسی حملے کے مجرموں کو پھانسی دینے کی سزا کا قانون ختم