پاک بھارت کشیدگی کا معاملہ۔۔۔ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو سرکاری دورے پر امریکہ جائیں گے۔۔
بلاول بھٹو زرداری کی 2 جون سے امریکی حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔۔ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی امریکی حکام سے ملاقاتیں کرے گی۔۔
ملاقاتوں میں امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کے مئوقف پر بریفنگ دی جائے گی۔۔
کمیٹی امریکی حکام کو بھارت کی جانب سے چلائے جانے والی ڈس انفارمیشن اور بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور براہ راست دہشت گردی کے آپریشنز کی نگرانی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا جائے گا۔۔
کمیٹی 9 جون تک امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گی۔۔
کمیٹی 9 جون کو برطانیہ پہنچے گی۔۔ برطانیہ کے دورے کے بعد کمیٹی یورپ کے مختلف ممالک بھی جائے گی اور پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے رکھے گی۔۔