27 ویں یوم تکبیر پر افواج پاکستان نے پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔۔
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامئے کے مطابق یومِ تکبیر 1998 کے اس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایٹمی قوت بنا۔۔۔ پاکستان کے ایٹمی تجربات نے جنوبی ایشیا میں توازنِ طاقت بحال کیا۔۔ پاکستان نے ایٹمی تجربات کر کے بطور خود مختار ریاست اپنے دفاع کا حق منوایا
اہم تاریخی کامیابی قومی اتحاد، عزم و استقلال، اور پرامن بقائے باہمی کے عہد کی علامت ہے۔۔ پاکستان کی اسٹرٹیجک صلاحیت قوم کہ مقدس امانت اور عوامی امنگوں کا کی عکاس ہے۔۔ یوم تکبیر ویژنری قیادت کی دور اندیشی سائنسدانوں، اور انجینئرز کو خراجِ تحسین ہے
پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے کاوشیں کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔۔۔ یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید ہے۔۔۔ پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی "قابلِ بھروسہ کم سے کم دفاعی صلاحیت” پر مبنی ہے
مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کیلئے پُرعزم ہیں۔۔۔ قومی اسٹریٹیجک اثاثوں کے ذمہ دار نگران کی حیثیت سے افواج پاکستان کے عزم کا اعادہ ۔۔۔ افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے اورامن کی ضمانت ہے۔۔
تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم متحد، چوکس، اور مادرِ وطن کی ترقی و خوشحالی کے لیے پرعزم رہیں گے۔۔ مسلح افواج قوم کے ساتھ اس سنگ میل کے حصول کے لئے قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہیں۔۔ افواج پاکستان قوت،خود کفالت اور استحکام کا سفر جاری رکھیں گی