پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ ہی دراصل متوسط یا مڈل کلاس طبقہ کہلاتا ہے اور یہی وہ طبقہ ہے جس نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔
ایف بی آر کے مطابق تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا۔۔ اس طبقے نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 500 ارب روپے ٹیکس دیا۔
تنخواہ دار طبقےکا ٹیکس کسی بھی شعبے سے وصول ٹیکس سے زیادہ ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ برآمدات کے شعبے سے 96 ارب 36 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ جائیداد کی فروخت سے 110 ارب 18کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ جائیداد کی خریداری سے 109ارب 68 کروڑ روپے ٹیکس وصول ہوا۔
ہول سیل کے کاروبار سے 11 ماہ میں 22 ارب 36کروڑ روپے ٹیکس حاصل ہوا۔ پرچون کے کاروبار سے 11 ماہ میں33ارب 30کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا ہوا۔