پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کا ایک اور بیریئر توڑ دیا،ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس سے متجاوز

0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی ایک اور بلندی عبور کر لی ۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد سے تجاوز کر گیا ۔۔۔ بجٹ سازی میں حکومت اور آئی ایم ایف کے کامیاب مذاکرات پر سرمایہ کار پُراعتماد دکھائی دیئے۔۔۔ مارکیٹ میں سارا دن مال لاؤ لاؤ کی آوازیں بلند ہوتی رہیں ۔۔۔۔۔

خریداروں کے بے پناہ رش پر Bears کو مارکیٹ میں داخل ہونے کی ہمت نہ ہو سکی۔۔ کاروبار تیزی سے شروع ہو کر 1348 پوائنٹس تیزی پر بند ہوا ۔۔۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 21 ہزار 800 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔۔۔

حصص بازار میں مجموعی طور پر 71 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ۔۔۔۔ کاروباری سودے 35 ارب 21 کروڑ روپے میں طے پائے ۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 156 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 749 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔۔

عارف حبیب لمیٹڈ کی ریسرچ ہیڈ ثنا توفیق کے مطابق اس تیزی کی وجہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ایک نئے مالیاتی پیکیج کی منظوری کی خبر ہے۔

فلپائن میں قائم بینک کے بیان کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان میں مالیاتی استحکام کو مضبوط کرنے اور عوامی مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے 800 ملین ڈالر کے پروگرام کی منظوری دی ہے۔

ثنا توفیق نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آغاز میں تصحیح کے بعد اسٹاک ویلیوایشنز ’پرکشش سطح‘ پر پہنچ گئی تھیں، جس نے سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آخر میں ادارہ جاتی خریداری میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے لیکویڈیٹی میں بہتری آئی ہے۔

مارکیٹ نے تاریخی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے کیونکہ سرمایہ کار بجٹ سے متعلق منفی خبروں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ توقعات بڑھ رہی ہیں کہ معاشی استحکام برقرار رہے گا اور سود کی شرحیں بتدریج کم ہوں گی، جس سے اسٹاک مارکیٹ کے پرائس ٹو ارننگ (پی ای) ریٹ بڑھنے کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مارکیٹ تیزی کے دوسرے مرحلے (یعنی ایکیوملیشن کے مرحلے سے عوامی شرکت یا رفتار) میں داخل ہو رہی ہے، جس کی خصوصیات میں عوام کی بڑھتی ہوئی شمولیت، اسٹاک مارکیٹ کی حجم میں اضافہ، پی ای ملٹی پل میں بتدریج توسیع، اور معاشی بحالی کی واضح علامات شامل ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.