برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا ہے۔
بی بی سی نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے جوابی حملہ کیا ہے۔ ایران نے اسرائیل پر کئی میزائل داغے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کا دفاعی فضائی نظام فعال ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
اسرائیلی فوج نے عوام سے کہا ہے کہ وہ محفوظ پناہ گاہوں میں رہیں اور جب تک انہیں باہر آنے کو نہ کہا جائے وہ پناہ گاہوں کے اندر ہی قیام کریں۔