ایران اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے: صیہونی کابینہ

ایران میں مظاہروں پر اسرائیل کا ردعمل، نیتن یاہو کا ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار

تل ابیب : اسرائیلی کابینہ کے اراکین میں ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے تقسیم کیے گئے نکات کی فہرست میں اسرائیلی آبادی کے مراکز پر ایرانی حملوں کو ’بے دریغ‘ قرار دیا گیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ٹیلی ویژن نیٹ ورک i24 کے رپورٹر امیئل یارچی نے ایکس پر لکھا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایرانی ایندھن کے ذخائر پر حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، کیوں کہ یہ ذخائر ہتھیار بنانے اور اسرائیل پر میزائل داغنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

نکات میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران جو انٹیلی جنس معلومات حاصل ہوئیں، وہ ایک ٹھوس ایرانی منصوبے کی نشاندہی کرتی ہیں، جس کا مقصد اسرائیل کو تباہ کرنا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ’ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے اتنا قریب آ چکا تھا کہ اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچا‘ ہمارے پاس اپنے تحفظ کے لیے اقدام کرنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

ان نکات کا مواد ریڈیو کول براما کے رپورٹر آوی موسکوف نے بھی ایک الگ پوسٹ میں شیئر کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے