چین نے تین بحری بیڑے بحرالکاحل پہنچا دیئے

چینی طیارہ بردار بحری جہاز پہلی بار کھلے بحرالکاہل میں آگئے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے 3 طیارہ بردار بحری بیڑے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیے۔

چینی طیارہ بردار بحری جہاز فلپائن، جاپان اور کوریا کے قریب سمندروں میں مشقوں کے لیے موجود ہیں، چین کے نئے طیارہ بردار جہاز ’فوجیان‘ نے بھی اپنی آزمائش پوری کرلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے چین کے طیارہ بردار بحری جہازوں کے جنگی گروپ (کیریئر اسٹرائیک گروپس) جدید ترین ٹیکنالوجی کی آزمائش کی خاطر پوری طاقت کے ساتھ سمندر میں سرگرم رہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے