ایران اور اسرائیل کی بڑھتی جنگ کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 کروڑ لٹرز پیٹرول فوری درآمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجودہ ہیں جو طلب پورا کرنے کیلئے کافی ہیں اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔۔
قومی توانائی تحفظ یقینی بنانے کےلیے پیشگی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔۔ اوگرا نے آئل کمپنیوں کو 20 دن تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی ہے۔۔ ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل کے ذخائر بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔۔
حکومت نے 14 کروڑ لیٹرز پیٹرول فوری منگوانےکا حکم دیا ہے علاقائی صورتحال کے سبب آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل کا ذخیرہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔۔
حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لیٹرزکا ہنگامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔۔ تیل بردار جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچےگا۔۔ یکم جولائی تک ملک میں اضافی 14کروڑ لیٹرز تیل موجود ہوگا ۔۔
اوگرا نے کہا ہے صورتحال دیکھتےہوئے مزید ہنگامی ٹینڈرز جاری کیے جاسکتے ہیں۔۔