مالی سال 25-2024 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے منافع کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔۔ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ منافع میں دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن گئی۔۔
مالی سال 25-2024 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے 17 ارب ڈالر کا غیر معمولی منافع کمایا۔۔ مقامی کرنسی میں منافع کی مالیت 4 ہزار 865 ارب روپے سے زائد رہی۔۔
مارکیٹ کے بنیادی کے ایس ای 100 انڈیکس نے کسی بھی ایک سال میں سب سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ مالی سال 25-2024 میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 47 ہزار پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ 28 جون 2024 کو ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 445 پوائنٹس پر تھا۔۔ 30 جون 2025 کو مارکیٹ ایک لاکھ 25 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہوئی۔۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28 جون 2024 کو 10 ہزار 374 ارب روپے پر تھی۔۔ 30 جون 2025 کو مجموعی حصص کی مالیت 15 ہزار 239 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔۔۔