یورپ میں کہیں آگ اور کہیں سیلاب تو کہیں ہیٹ ویو ہے۔۔ موسمیاتی تبدیلیوں نے یورپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔
سپین میں جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔۔ کئی زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔
ترکیہ کے شہر ازمیر کے جنگلات میں لگی آگ پر بھی تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔۔ فرانس میں ہیٹ ویو کے سبب دو افراد ہلاک ،،300 ہسپتال منتقل کئے گئے۔۔
اٹلی میں 18 شہروں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔۔
شدید گرمی کے باعث سوئٹزرلینڈ کے گلیشئرز پگھلنے لگے۔۔ سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا۔۔پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد سوئز ریجن بزانو میں نیوکلیئر ری ایکٹر بند کردیا گیا
آسٹریلیا کے ساحلی علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔۔ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے، 35 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔۔
کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا خطرہ۔۔میکسیکو میں بھی بارشوں سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔۔
پرتگال میں کلاؤڈ برسٹ ہونے کا خطرہ۔۔۔ ساحل پر گہرے کالے بادلوں نے اپنا ڈیرہ جما لیا۔۔
