لندن : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنس کالمارڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ ’ فلسطین ایکشن’ گروپ پر پابندی کے بعد انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کر رہا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنس کالمارڈ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے ’ فلسطین ایکشن’ پر پابندی کے بعد مقامی انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کیا ہے۔
انہوں نے ایمنسٹی یو کے کی قومی کانفرنس ایمپلی فائی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ برطانوی حکومت دہشت گردی کے قوانین کا استعمال مظاہروں کو محدود کرنے کے لیے زیادہ کر رہی ہے بجائے اس کے کہ ان اقدامات کی اصل وجہ یعنی غزہ سے براہِ راست نشر ہونے والی نسل کشی کا حل کرے۔’