190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے عمران خان کی ہائیکورٹ میں استدعا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی۔۔۔ڈائری برانچ نے دونوں درخواستوں پر ڈائری نمبر لگا دیے۔۔


اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کے لیے رجوع کر لیا ہے۔

درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئیں۔درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ 17 جنوری کو سزا سنائی گئی جبکہ 27 جنوری کو اپیل فائل کر دی گئی تھی۔درخواست کے مطابق 15 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی، تاہم نیب کی جانب سے بار بار التوا مانگ کر کیس کو لٹکایا جا رہا ہے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت سے کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی تھی، مگر یقین دہانی کے باوجود درخواستیں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئیں۔عدالت سے دونوں درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق درخواستوں پر جلد سماعت کا امکان ہے، جب کہ ڈائری برانچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں کو نمبر الاٹ کر دیے ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے