کراچی کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد دیگر صوبوں نے مخدوش عمارت کے لئے کارروائی تیز کر دی۔۔
راولپنڈی کی میونسپل کارپوریشن نےشہر کی 86 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا۔۔بلڈنگ مالکان کو ٹی ایم اے کی جانب سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔۔ مالکان کو مخدوش حصوں کو مرمت کروانے یا خود سے گرا دینے کا حکم دیدیا۔۔
میونسپل کارپوریشن نے اخبار اشتہار بھی جاری کر دیا۔۔۔
مالکان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مون سون میں سیلابی صورتحال تیز بارشوں یا زلزلے کے سبب بلڈنگ گرنے سے انسانی جانیں جا سکتی ہیں ۔۔ مالکان 15 دنوں میں یا تو عمارت کی مرمت کروائیں یا مخدوش حصہ گرا دیں۔۔
نوٹسز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر کی مزید مخدوش عمارتوں کا سروے بھی جاری ہے۔۔