مودی کے بھارت میں ریاست آسام میں بنگالی نژاد مسلمان خاندانوں کے گھر مسمار کر دیئے گئے

0

مودی کے بھارت میں سب سے بڑی مسلم اقلیت کے خلاف حکومتی سرپرستی میں مسلمان خاندانوں کو معاشی طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔۔

ریاست آسام میں بنگالی نژاد مسلم خاندانوں کے گھر بلڈوز کر دیے گئے۔۔

مودی کی فسطائیت کا نیا وار، اڈانی منصوبے کے لیے آسام کے ہزاروں مظلوموں مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلوا دیے

مودی حکومت کا ریاستی ظلم جاری ہے۔۔ عوام بے گھر اور سرمایہ دار راتوں رات علاقے کےمالک بن بیٹھے۔۔ مودی حکومت نے اڈانی کو زمین دینے کے لیے، ہزاروں افراد سے زبردستی گھر چھین کر سڑکوں پر پھینک دیا

دکن کرونیکل کے مطابق: "مودی سرکار کی آسام میں بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی مہم شروع”۔۔ کارروائی کے دوران 2,000 سے زائد خاندانوں کو ان کے گھروں سے نکالا گیا۔۔

دکن کرونیکل کے مطابق اڈانی گروپ کے تھرمل پاور پروجیکٹ کے لیے مظلوم مسلمانوں سے زمین خالی کروائی گئی۔۔ بے دخلی کے خلاف عوام کا شدید احتجاج ۔۔ پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے، حالات کشیدہ ہو گئے۔۔

بے گھر افراد نے حکومت سے مکمل معاوضہ اور باوقار طریقے سے دوبارہ آبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔۔

مودی-اڈانی گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہو چکا ہے۔۔مودی سرکار سرمایہ داروں کے فائدے کے لیے ریاستی مشینری کو عوام کے خلاف ہتھیار بنا کر استعمال کر رہی ہے۔۔سرمایہ داروں کی جنت، غریبوں کا جہنم ,یہ مودی کا نیا بھارت ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.