ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈیجیٹل لین دین پر 5 فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کی سفارش

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ تمام ڈیجیٹل لین دین پر یکساں 5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرے تاکہ ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای کامرس پلیٹ فارمز کو فروغ دیا جا سکے، نقدی سے متعلقہ غیر مؤثر طریقہ کار کو کم کیا جا سکے اور معیشت کو دستاویزی شکل دی جا سکے۔

اپنی حالیہ رپورٹ بہ عنوان ’ پاکستان کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم’ میں، جو گزشتہ روز جاری کی گئی، اے ڈی بی نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر پر بھاری اور غیر مستقل ٹیکس غیر ملکی سرمایہ کاری، ترقی اور ڈیجیٹل خدمات کے پھیلاؤ کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے’ پاکستان کے ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو زیادہ ٹیکسیشن سے بڑا چیلنج درپیش ہے، اس شعبے پر وفاقی اور صوبائی سطح پر عائد ٹیکس دنیا اور خطے میں سب سے زیادہ ہیں اور ٹیکس پالیسیاں عام طور پر مستقل نہیں رہتیں۔’

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’ سروس فراہم کرنے کی لاگت ڈیجیٹل تقسیم کو مزید بڑھا دیتی ہے، خاص طور پر خواتین اور پسماندہ طبقات کے لیے، جو انٹرنیٹ تک رسائی میں غیر متوازن مالی اور ثقافتی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔’

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے