اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پیش نہ ہونے والے ملزمان کی جانب سے دائر استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا جبکہ تمام ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی جاری ہے۔
عدالت نے پولیس سہیل آفریدی اور دیگر کیخلاف چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔
