برسلز: یورو زون میں مہنگائی کی سالانہ شرح جون 2025 میں بڑھ کر 2 فیصد تک پہنچ گئی، جو مئی 2025 میں 1.9 فیصد اور گزشتہ سال جون میں 2.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
اماراتی نیوز ایجنسی "وام” نے یورپی یونین کے شماریاتی ادارے "یوروسٹیٹ” کے حوالے سے یہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
کم ترین مہنگائی کی شرح قبرص میں 0.5 فیصد، فرانس میں 0.9 فیصد اور آئرلینڈ میں 1.6 فیصد رہی۔ دوسری جانب بلند ترین مہنگائی رومانیہ میں 5.8 فیصد، ایسٹونیا میں 5.2 فیصد جبکہ ہنگری اور سلواکیہ میں 4.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق مئی 2025 کے مقابلے میں پانچ یورپی ممالک میں سالانہ مہنگائی میں کمی دیکھی گئی، جبکہ 22 رکن ممالک میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔