اسلام آباد : بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کا نام نہیں دیا، انھیں کس نے اپائنٹ کیا معلوم نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے کہا کہ مشعال یوسفزئی کو ٹکٹ دینے کی کیا وجہ ہے ہمیں معلوم نہیں، بیرسٹر سیف لسٹ لےکر گئے، پتا نہیں بانی پی ٹی آئی کو کیا بتایا گیا، ہمیں معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا بتایا گیا اور کیا منظوری دی۔
انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی مشعال یوسفزئی کو پہلے ذاتی طورپر جانتی نہیں تھیں، یہ کہنا غلط ہے کہ بشریٰ بی بی کی وجہ سے مشعال یوسفزئی کو عہدہ ملا۔
مریم ریاض وٹو نے کہا کہ میں 2008 سے پارٹی کےساتھ ہوں، کبھی مشعال یوسفزئی کا نام نہیں سنا تھا، مشعال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی نے اپائنٹ کیا تھا، قاضی انور نے نام دیا تھا۔
پارٹی میں مشعال یوسفزئی سے زیادہ قابل خواتین بھی موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کو رہنماؤں سے ملنے ہی نہیں دیا جارہا اس لیے سوالات اٹھتے ہیں۔
بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے مزید کہا کہ امید ہے کہ سلمان اکرم راجہ اس مسئلے کو دیکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی 2 ماہ سے اپنے وکلا سے ملاقات نہیں کرائی گئی، بشریٰ بی بی کی طرف سے کسی کی سفارش نہیں کی گئی، سلمان اکرم راجہ نے پوچھا تو ان کو بھی بتایا گیا کہ سفارش نہیں کی۔