مالی سال 25-2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں نے ایک سال میں 2 ارب22 کروڑ ڈالر منافع بیرون ممالک منتقل کیا۔۔
پاور سیکٹر سے سب سے زیادہ منافع کی منتقلی کا حجم 40 کروڑ ڈالر رہا۔۔ فنانشیل بزنس سیکٹر نے 38 کروڑ 52لاکھ ڈالر منتقل کئے۔۔
فوڈ سیکٹر سے 30کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ممالک منتقل ہوا۔۔ کمیونیکیشن کمپنیز نے 15کروڑ68لاکھ ڈالر منافع باہر بھیجا۔۔
تیل و گیس کی تلاش میں مصروف کمپنیوں نے 14کروڑ64لاکھ ڈالر بھیجے۔۔ ٹوبیکو اور سگریٹ کمپنیوں نے 13کروڑ ڈالر منافع بیرون ممالک بھیجا۔۔
ٹرانسپورٹ سیکٹر سے 11 کروڑ 87لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا گیا۔۔
جون میں 11کروڑ42لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا گیا۔۔ ماہانہ بنیادوں پر منافع کی منتقلی میں 56.7 فیصد کمی آئی۔۔
سالانہ بنیادوں پر منافع کی منتقلی میں 72 فیصد کمی آئی۔۔
منافع کی سب سے بڑی 62 کروڑ56 لاکھ ڈالر کی منتقلی برطانیہ کو کی گئی۔۔
امریکی کمپنیوں نے 22 کروڑ30 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا۔۔
29 کروڑ ڈالر منافع کی منتقلی میں چین تیسرے نمبر پر رہا۔۔