ڈھاکا : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا مقابلہ شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر ابرار احمد کی جگہ احمد دانیال کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا یہ انٹرنیشنل ٹی 20 ڈیبیو ہوگا۔
قبل ازیں، پاکستان اور بنگلادیش کے کھلاڑیوں نےگزشتہ روز ڈھاکہ میں ایئرفورس کے طیارے کے مقامی اسکول میں گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں جاں بحق افراد سے اظہار یکجتی کی اور میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔