نیشنل ڈیزاسٹر منجیمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔۔ مون سون بارشوں سے اموات کا سلسلہ ایک روز کیلئے رک گیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق 26 جون سے 25 جولائی تک مون سون بارشوں سے اموات کی تعداد 266 پر پہنچ گئی۔۔
سب سے زیادہ 56 فیصد اموات چھتیں گرنے سے ہوئیں۔۔ ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 15.3 فیصد رہی۔
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والوں کا تناسب 16.6 فیصد رہا۔
صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 144 افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔ دوسرے نمبر پر خیبرپختونخوا رہا جہاں 63 افراد جاں بحق ہوئے۔
سندھ میں 25، بلوچستان سے 16، آزاد جموں کشمیر میں 10، اسلام آباد میں 8 اور گلگت بلتستان میں 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں مون سون بارشوں سے سب سے زیادہ 65 بچے جاں بحق ہوئے۔ 54 خواتین اور 25 مرد بھی جاں بحق ہوئے۔
مون سون کی بارشیں خیبرپختونخوا میں 34 بچوں کی جان لے گئیں۔ 18 خواتین اور 11 مرد بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
سندھ میں 11 بجے، 10 خواتین اور 4 مرد جاں بحق ہوئے۔
بلوچستان میں 7 بچے مون سون کی بارشوں کی نذر ہو گئے۔ 5 خواتین اور 4 مرد بھی مارے گئے۔
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے سب سے زیادہ 126 بچے جاں بحق ہوئے۔