پرانے اور ناکارہ سرکاری پاور جنریشن پلانٹس کا سکریپ 46 ارب 73 کروڑ روپے میں بیچ دیا گیا۔۔
وزارت پانی و بجلی کے پاور ڈویژن کے مطابق 61 یونٹس کا سکریپ فروخت کیا گیا۔۔
سکریپ کی ریزرو پرائس 45 ارب 81 کروڑ روپے رکھی گئی تھی۔۔
پہلے مرحلے میں 31 یونٹس کا سکریپ 8.475 ارب روپے میں فروخت کیا گیا۔۔ پہلے مرحلے کی ریزرو پرائس 7.593ارب روپے تھی
پاور ڈویژن کے مطابق پہلے مرحلے کے کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ معاہدے ہوچکے ہیں
دوسرے مرحلے میں 30 پلانٹس کے ملبے کی ریزرو پرائس 38.224 ارب روپے کے مقابلے میں 38.255 ارب روپے میں فروخت ہوا۔۔
سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کے ملازمین کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات کر دیا گیا۔۔