حکومت نے بھارت میں ہونے والے اسپورٹس مقابلوں میں شرکت کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔۔۔
تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مقابلے میں شرکت کیلئے حامی نہ بھریں جب تک حکومت کی طرف سے پیشگی اجازت نہیں مل جاتی۔۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے باعث کوئی اسپورٹس فیڈریشن کسی بھی مقابلے میں جانے کی حامی نہ بھرے۔۔