چترال میں دریا میں کود کر دو روز میں تین خواتین اور ایک مرد نے خودکشی کر لی۔۔
پہلا واقعہ جیو بازار میں پیش آیا جہان ایک نوعمر لڑکی نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔۔ لاش دریا سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کے حوالے کر دی گئی۔۔
دوسرا واقعہ اپر چترال کے علاقے لاسپور وادی میں پیش آیا۔۔ تین روز قبل شادی کرنے والا نوجوان بھی دریا میں کود کر خودکشی کر بیٹھا۔۔ نوجوان کی لاش کی تلاش جاری ہے۔۔
مستوج میں ایک اور واقعے میں نیسور گول کی ایک شادی شدہ عورب نے دریا میں کود کر اپنے جان لے لی۔۔ لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔۔
ایک اور واقعے میں، اپر چترال کے موڑکھو علاقے کے گاؤں کوشت کی جماعت نہم کی ایک طالبہ نے بھی اسی انداز میں خودکشی کی، اس کی لاش ابھی تک برآمد نہیں ہو سکی۔
متوفیہ اسلام آباد کے ایک اسکول میں زیر تعلیم تھی اور گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے والدین کے ساتھ گاؤں آئی ہوئی تھی۔
پولیس نے چاروں خودکشیون کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔