اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر فیک نیوز واچ ڈاگ نے 38 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عالمی سطح کی قیمت کے برعکس قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2000 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت22 ڈالر فی بیرل پاکستان میں 30 روپےفی لیٹر تھی، 2025 میں عالمی مارکیٹ میں قیمت 69 ڈالرفی بیرل، پاکستان میں پٹرول 272 روپے فی لیٹر ہوگیا
رپورٹ کے مطابق پٹرولیم لیوی 103 روپےفی لیٹرکی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، پٹرولیم لیوی کے نام پرگزشتہ مالی سال میں عوام کی جیب سے1.02 کھرب (ایک ہزار بیس ارب ) روپے نکلوائے گئے۔
رپورٹ میں پٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کو محض فریب قرار دے گیا ہے، اوگرا صرف سفارش کرتا ہے حقیقی قیمتیں حکومت طے کرتی ہے، رپورٹ میں قیمتوں کے تعین کیلئے اوگرا کو بااختیار اور فارمولہ شائع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔