بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔۔
یاتریوں کی بس گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔۔
حادثے کی جگہ سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں بس بری طرح تباہ شدہ حالت میں دیکھی جا سکتی ہے، جس کا پچھلا حصہ تقریباً مکمل طور پر جل چکا تھا۔
مقامی رکنِ پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے بتایا کہ یہ یاتری ہندو مہینے شراون کی مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک مقدس مقام کی جانب جا رہے تھے، جو برصغیر میں مون سون کے آغاز سے منسلک ہوتا ہے۔ بس اور ٹرک کے حادثے میں 18 عقیدت مند جان کی بازی ہار گئے۔