اسلام آباد : اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے نے حالیہ ’’امریکا پاکستان تجارتی معاہدے‘‘ کو بڑے کامیابی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر امریکی سفارت خانے نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی شراکت کے سلسلے میں موجودہ امریکی انتظامیہ کی کلیدی کامیابی کا غماز ہے۔
سفارت خانے نے مزید کہا معاہدہ امریکا اور پاکستان کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شراکت داری کو اس انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ٹیرف پر معاملے پر بات چیت کے لیے امریکا روانہ ہوئے تھے، جس کے بعد دو روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا۔