نئی دہلی:28 جولائی 2025 کو بھارت میں ’آپریشن مہادیو‘ کے نام پر ایک مبینہ جھوٹا انکاونٹر سامنے آیا ہے، جس نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر کے جنگلات میں تین افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا، جن میں سے ایک سلیمان شاہ تھا جسے پہلگام حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا۔
تاہم، اس فیک انکاونٹر کا مقصد پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکومت کی شرمندگی کو چھپانا اور سیاسی دباؤ سے نجات حاصل کرنا تھا۔ یہ معاملہ مودی سرکار، میڈیا اور سیکیورٹی اداروں کی ملی بھگت کا نتیجہ سمجھا جا رہا ہے۔
آپریشن مہادیو میں مارے گئے افراد کی شناخت میں تضاد واضح ہے، کیونکہ ایک ہی شخص کو مختلف نام دیے گئے ہیں: سلیمان شاہ، ہاشم موسیٰ، فیصل جٹ اور ابو طلحہ۔ یہ واضح ثبوت ہے کہ یہ کارروائی جعلی تھی۔
شہید کئے گئے افراد کی تصاویر میں بھی کئی خامیاں اور تضادات پائے گئے، جیسے کہ بال منڈے ہوئے تھے، ہتھیاروں میں میگزین موجود نہیں تھے اور ہاتھ ٹرگر سے ہٹے ہوئے تھے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ قتل حقیقی مقابلے کا حصہ نہیں تھا بلکہ ایک خون آلود ڈرامہ تھا۔
بی جے پی نے اس جعلی کامیابی کو لوک سبھا میں اپنی سیاسی کامیابی کے طور پر پیش کیا۔ایسے جعلی انکاونٹرز نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو بھی بڑھا رہے ہیں۔