حکومت مہنگائی میں کمی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکی۔۔ کھانے پینے کی اشیا، تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، ملبوسات اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔۔
نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں مہنگائی میں 4.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی کی شرح 2.9 فیصد بڑھ گئی۔۔
ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 4.4 جبکہ دیہی علاقوں میں 3.5 فیصد رہی۔۔
جون 2025 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ جولائی 2024 میں 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے جولائی کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان لگایا تھا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔۔ گھروں کی تعمیر اور کرایوں میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ ٹرانسپورٹ کے کرائے 3.5 فیصد بڑھ گئے۔