نئے مالی سال کے ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ہو گئی ہے۔
گریڈ 20 سے 22 کے بیس سینئر افسروں کا تبادلہ کر دیا گیا۔ تبدیل ہونے والے اعلیٰ حکام کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے۔۔
گریڈ 21 کے گیارہ آفیسرز اور گریڈ 20 کے نو افسر تبدیل کر دیئے گئے۔۔
گریڈ 21 کے تبدیل ہونے والے افسران میں تہمینہ عامر، احمد شجاع خان، نبیلہ فاران بیگ، کرامت اللہ خان، ڈاکٹر محمد سرمد، سیدہ نورین زہرہ ، عابد محمود، فہیم محمد، محمد طارق ارباب، عاصم افتخار، ظفر اقبال خان شامل ہیں۔۔
ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 17 اور 18 کے 232 افسروں کا تبادلہ بھی کر دیا گیا۔۔
جو افسر تبدیل کئے گئے ہیں ان میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ساہیوال، سکھر، راولپنڈی ،،کوئٹہ، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، حیدر آباد، فیصل آباد سے ہیں۔۔
تمام آفیسرز کے تبادلوں کے نوٹی فکیشنز جاری کر دیئے گئے ہیں۔۔