روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق روسی صدر میدویدیف کی دھمکی۔۔ صدر ٹرمپ نے جوہری آبدوزوں کو روسی پانیوں کے قریب پہنچنے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔
میدویدیف نے کہا تھا کہ ٹرمپ کی روس پر پابندیوں کی دھمکیاں اور حالیہ الٹی میٹم خطرہ اور جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔۔ ٹرمپ روس کے ساتھ الٹی میٹم گیم کھیل رہے ہیں۔۔
انہوں نے کہا ٹرمپ کو دو چیزیں یاد رکھنی چاہئیں ایک روس اسرائیل یا ایران بھی نہیں دوسرا ہر نیا الٹی میٹم ایک خطرہ اور جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔۔ ٹرمپ کی جنگ روس اور یوکرین کے درمیان نہیں،بلکہ اپنے ملک کے ساتھ ہے۔۔
روس کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کے اشتعال انگیز بیان کے ردعمل میں صدر ٹرمپ نے 2 جوہری آبدوزوں کو ’مناسب علاقوں‘ میں متعین کرنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ اگریہ بیانات محض الفاظ سے بڑھ کر کچھ نکلیں تو امریکا اس کے لیے تیار ہو۔
ٹرمپ نے کہا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور بعض اوقات غیر ارادی نتائج کا سبب بن سکتے ہیں، امید ہے کہ یہ موقع ان میں سے ایک نہیں ہوگا۔
