اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی اور انہیں اخبارات بھی فراہم کیے گئے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں سے رابطے کی تصدیق کر دی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب افتاب احمد کا بیان قلم بند کر لیا گیا۔
بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی، بانی پی ٹی ائی کے وکیل قوسین مفتی ائندہ سماعت پر گواہ افتاب احمد پر جرح کریں گے۔
عدالت نے ائندہ سماعت پر دو مزید گواہوں رابعہ اور ثنا کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی کی بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی، عمران خان نے کہا کہ ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے، اخبارات بھی ملے ہیں اور ٹی وی بھی آن ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بچے صرف مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، میرے بچے سیاست یا احتجاجی تحریک کاحصہ نہیں بنیں گے۔