پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر سرمایہ کار خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔۔۔ مارکیٹ نے ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کا بیریئر بھی توڑ دیا۔۔۔
ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 17 پوائنٹس کا بڑ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا ۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 60 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔
سرمایہ کاروں نے 89 ارب روپے منافع کمایا۔۔
ہفتے کے پہلے روز 66 کروڑ 63 لاکھ حصص کے سودے 42 ارب 92 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ مجموعی حصص کی مالیت تاریخ کی بلند ترین سطح 16 ہزار 995 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔۔