امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نہ صرف روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچ کر منافع بھی کما رہا ہے۔
بھارت کو یہ نہیں پتہ کہ روس سے تیل خرید کر وہ یوکرین کے عوام پر ظلم کر رہا ہے۔ روس کی جنگی مشینیں اس پیسے سے یوکرینیوں کو مار رہی ہیں۔ اب بھارت کو امریکہ کے ساتھ تجارت میں بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔
