گرفتاریوں کا ڈر،پی ٹی آئی رہنما کارکنوں کو گھروں سے باہر نکالنے میں ناکام،یوم احتجاج پُرسکون گزر گیا

0

بانی پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کے باوجود پارٹی رہنما گرفتاریوں کے خوف سے نہ صرف خود گھروں سے باہر نہ نکل سکے بلکہ کارکن بھی کوئی بڑا احتجاج کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

اڈیالہ جیل کے باہر بھی پارٹی رہنما بڑا مظاہرہ نہ کر سکے۔۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے فیملی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی کو پولیس نے چکری انٹرچینج سے آگے نہ جانے دیا۔۔احتجاجی کال پر ایک سینیٹر، دو ایم این اے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے۔


پاکستان تحریک انصاف 5 اگست پر راولپنڈی سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں کوئی بڑا شو نہ کرسکی۔ پارٹی رہنماوں کی اڈیالہ جیل کے قریب مظاہرہ کرنے کی کال پر بھی بے سود ثابت ہوئی، صرف سینیٹر ہمایوں مہمند، ایم این اے مولانہ نسیم علی شاہ، ایم این اے ساجد خان مہمند اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے آگے جانے سے روک دیا،

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چھ رہنماؤں میں صرف ترجمان بانی نیاز اللہ نیازی جیل گیٹ 5 تک پہنچے لیکن پولیس نے فوری آگے جانے کی ہدایت کی۔۔

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں ملاقات کے لیے براستہ موٹروے چکری انٹرچینج پہنچی جہاں راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے ان کو اڈیالہ جیل کی جانب جانے سے روک دیا۔۔

دو وکیل شمسہ کیانی اور اویس یونس اڈیالہ روڈ گورکھ پور ناکے تک پہنچے۔۔ پولیس نے آگے جانے سے روک دیا۔۔ جبکہ پارٹی سیکرٹری سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ اور محمود خان اچکزئی کو اڈیالہ روڈ کے قریب پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ناکے سے اگے نہیں آنے دیا گیا،

پارٹی کی چند خواتین کارکن داہگل ناکے پر جمع ہوئیں اور نعرے بازی کی، پی ٹی آئی راولپنڈی اور اڈیالہ جیل کے قریب کوئی بڑا شو نہ کرسکی مقامی قیادت اور کارکن گرفتاریوں کے ڈر سے عائب رہے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.