پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوسرے روز بھی نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہی۔ خریداری کا زور ٹوٹ نہ سکا۔۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ نے تاریخ کی ایک اور نئی بلندی ایک لاکھ43 ہزار کو عبور کر لیا۔
منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، جب ٹریڈنگ کے دوران دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 189 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخی بلند ترین سطح ایک لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا، اور ایک لاکھ 43 ہزار 324 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
کاروبار کے دوران 477 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، 281 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 182 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ 14 کمپنیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ سرمایہ کاروں نے 114 ارب روپے کا منافع کمایا۔ مجموعی حصص کی مالیت 17 ہزار 109 ارب روپے پر پہنچ گئی۔
منگل کو 56 کروڑ حصص کے سودے 37 ارب روپے میں طے پائے۔۔