درآمدات میں تیزی سے اضافے کے باعث جولائی میں تجارتی خسارہ 44 فیصد بڑھ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ ایک سال پہلے خسارہ ایک ارب 91 کروڑ ڈالر تھا۔
جولائی 2025 میں برآمدات سالانہ بنیادوں پر 16.91 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 8.88 فیصد اضافے سے 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں۔
اسی طرح جولائی 2025 میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات 29.25 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 12.37 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات کا حجم 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
جولائی میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر 44.16 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 16.02 فیصد اضافے سے 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
جون 2025 کے مقابلے میں جولائی میں ایکسپورٹس میں 9 فیصد جبکہ درآمدات میں 12.37 فیصد اضافہ ہوا۔۔ یوں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 16 فیصد بڑھ گیا